بکھر: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

بکھر: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں فائل فوٹو

بھکر میں بہل روڈ پھاٹک کے قریب خو شحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بو گیاں پٹری سے اتر گئیں۔

کراچی سے پشاور جانے والی 19اپ خو شحال خان خٹک ایکسپریس کی بہل روڈ ریلو ے پھاٹک کے قریب تین بو گیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلو ے حکام کے مطابق حادثہ ٹرین کو ایک پٹری سے دوسری پر منتقل کرتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں تمام مسافر محفو ظ ہیں جبکہ ملتان سے کندیاں ریلوے سیکشن ٹرینیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہوگیا۔

پشا ور سے کراچی جانے والی خوشحال ایکسپریس اور راولپنڈ ی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر رو ک لیا گیا ہے جبکہ ٹر یک کی بحا لی کیلئے ملتان سے مشینری منگوا لی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹر یک کی بحالی میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store