لاہور: ریلوے پولیس نے گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کردیا

لاہور: ریلوے پولیس نے گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کردیا فوٹو فائل

کلب انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، اراضی پر تجاوزات بنائی گئیں جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا :ترجمان پاکستان ریلوے۔

 پاکستان ریلوے نے لاہور کینال پر واقع کنٹری کلب سیل کر دیا ، کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ۔

ریلوے حکام کے مطابق کینال روڈ پر واقع کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔

 پاکستان ریلوے کے اعلیٰ افسر زبیر شفیع غوری کے مطابق کنٹری کلب کے متعلق عدالت سے کسی قسم کا کوئی حکم امتناعی موجود نہیں۔

اور نہ ہی ریلوے حکام عدالت کے کسی بھی حکم کو پامال کرنے بارے سوچ سکتے ہیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کنٹری کلب ریلوے کی اراضی پر قائم ہے اور کلب انتظامیہ معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی تھی اور اراضی پر تجاوزات بنانا بھی شروع کی ہوئی تھیں جس وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store