ڈ سکہ میں نامعلوم افراد نے 3 نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا

ڈ سکہ میں نامعلوم افراد  نے  3  نوجوانوں کو  فائرنگ کا نشانہ  بنایا فوٹو فائل

سیالکوٹ کے قریبی علاقے ڈسکہ میں نامعلوم افراد  کی  فائرنگ سے تین نوجوان  جان  کی بازی  ہار گئے  جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے ۔

ڈسکہ  میں نا  معلوم افراد  نے  تین  نوجوانوں کو  فائرنگ کا نشانہ  بنایا ،،،،  فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی عمریں بیس  سےپچیس سال کے درمیان ہیں تاہم لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

فائرنگ کی آواز کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچے مگر کسی نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں دیکھا جبکہ مقتولین کے ورثاءنے بھی کسی سے دشمنی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار نہیں کیا،پولیس  نےلاشیں قبضے میں  لے  لیں  اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

install suchtv android app on google app store