لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سےایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سےایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سےایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

اعظم گارڈن میں واقع مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ساس، بہو اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق لاہور کے علاقے اعظم گارڈن میں بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی۔جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور2 بچے ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور ملبے میں دبے چاروں افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پری مون سون بارشوں کے باعث شہر کے 33 فیڈر بھی ٹرک کرچکے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی بھی بند ہے۔

install suchtv android app on google app store