لاہوراور فیصل آباد میں بارش سے 8 افراد جاں بحق

لاہوراور فیصل آباد میں بارش سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے لاہوراور فیصل آباد میں بارش سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے 7 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے قائد اعظم انٹر چینج پر واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیمے میں سوئے ہوئے اورنج لائن ٹرین کے سات مزدور جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ارشد ، 19 سالہ ندیم 35 سالہ مقبول ، 24 سالہ عثمان ، 25 سالہ عرفان شامل ہیں جبکہ 2 کی شناخت تاحال نا ہو سکی۔

ریسکیو کی ٹیموں نے کرینوں کی مدد سے ملبے کو ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز بارش کی وجہ سے پیش آیا۔

دوسری طرف فیصل آباد میں ابن مریم کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ بچی کا والد شدید زخمی ہوا ہے جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store