چند عناصر ذاتی مفادات کے لئے روڑے اٹکا رہے ہیں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی ، خوشحالی اور روشنیوں کے سفر کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ چند عناصر ذاتی مفادات کے لئے اس سفر میں روڑے اٹکارہے ہیں۔

لاہور میں مختلف اضلاع سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت، عوام کی امنگوں پر پورا اتر رہی ہے، جبکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تاہم چند سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کے سفر پر رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب، دیانت، بچت اور شفافیت پنجاب حکومت کا ایمان ہے۔ منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے  ہیں۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی روکنے کے درپے ہیں، تاہم پاکستان کی باشعور عوام ایسے عناصر کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

install suchtv android app on google app store