تحریک انصاف نے فیصل آباد کے جلسے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے فیصل آباد کے جلسے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا فیصل آباد جلسہ اب آٹھ کے بجائے بیس مئی کو ہو گا۔ نو مئی کو پشاور اور گیارہ مئی کو بنوں میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

8 مئی کو فیصل آباد میں تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کیا تھا اور چیئرمین عمران خان نے لاہور جلسے میں خواتین سے بدتمیزی اور پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے بعد جلسہ ملتوی کیا تھا ۔ جلسے کیلئے تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ خرم کو جلسے کا آرگنائزر تعنیات کیا لیکن اس پر پارٹی میں پائے جانے والے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ تاہم اب تحریک انصاف نے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

فیصل آباد میں ہونیوالے جلسہ اب آٹھ کے بجائے بیس مئی کو ہو گا۔ نو مئی کو پشاور اور گیارہ مئی کو بنوں میں ہو گا۔ فیصل آباد جلسے کے انتظامات کے لئے چھ رکنی کمیٹی بنے گی تمام دھڑوں کی نمائندگی کے لئے نام تجویز کر دیئے گئے ہیں۔ چھ رکنی کمیٹی کے لئے ڈاکٹر اسد معظم ، فیص اللہ کموکہ، رانا آصف توصیف، نعیم عظیم ، جاوید نیاز منج اور خرم شہزاد کا نام بھی شامل ہے۔

دھڑی بندی کے باعث تمام گروپوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا پہلے صرف خرم شہزاد کو آرگنائزر بنایا گیا جس پر اختلافات پیدا ہوئے۔

install suchtv android app on google app store