پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کہتےہیں اورنج ٹرین منصوبے کے لئے کسی محکمے کا بجٹ نہیں لیا گیا۔ منصوبے پرساڑھے پچاس کروڑ ڈالرپنجاب حکومت جبکہ ایک ارب چالیس کروڑڈالر چین کی حکومت خرچ کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے سے کسی تاریخی عمارت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نےکہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ دسمبردو ہزارسترہ میں مکمل ہوجائے گا۔جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔
میٹرو بس اتھارٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کاکہناہے کہ ایک ہزار کنال زمین کی خریداری کے لئے پہلے مرحلے میں چودہ ارب روپے رکھے گئے جن میں سے تین ارب روپے سات سو متاثرین کو دے دئیے،باقی لوگوں کوون ونڈو کے تحت معاوضہ دے رہے ہیں۔
وزیرایکسائزمیاں مجتبی شجاع الرحمٰن نےکہا کہ ان کےگھرکی وجہ سےاورنج ٹرین منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے باربار استفسار کیا کہ اورنج ٹرین منصوبے پر کس محکمے کابجٹ خرچ کیا جا رہا ہے۔لیکن دونوں وزیر اورچیئرمین میٹروبس اتھارٹی جواب گول کر گئے۔