ملتان پولیس کا ن لیگ کے چیئرمین کے امیدوار ندیم اکبر کے گھر چھاپہ، اسلحہ ا ور منشیات برآمد

پاکستان مسلم لیگ ن کے ملتان کی یوسی 9کے امیدوار برائے چیئرمین ندیم اکبر کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم اکبر کے گھر چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو امیدواربرائے چیئرمین کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیں جس کو دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔

پولیس نے گھر سے تمام تر اسلحہ اور منشیات قبضہ میں لیتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیاہے۔

install suchtv android app on google app store