این اے 122: عوامی تحریک نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

عوامی تحریک نے این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا فائل فوٹو عوامی تحریک نے این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

عوامی تحریک نے این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ آئندہ عام اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دونوں جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ حمایت کا مقصد ن لیگ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بنانا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا الیکشن صرف حلقے یا لاہور کا الیکشن نہیں بلکہ پورے پاکستان کا الیکشن ہے۔ این اے 122 کے الیکشن میں عوامی تحریک کا بھی حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store