این اے 122: پی ٹی آئی اورلیگی امیدوار نے ضابطہ اخلاق سے متعلق تحریری بیان جمع کرادیا

ایاز صادق اورعلیم خان فائل فوٹو ایاز صادق اورعلیم خان

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے ضابطہ اخلاق سے متعلق تحریری بیان ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان نے ضابطہ اخلاق سے متعلق تحریری بیان ریٹرنگ افسر کو جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

ایاز صادق نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ حلقے میں بڑے بڑے بینرز اور بورڈز میں نہیں بلکہ کارکن لگا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن اتار دیتا ہے جب کہ علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ کارکن محبت کرتے ہیں اگر کوئی بینرز لگا دیتا ہے تو منع نہیں کرتا جب کہ لاہور میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ قریب ہے اور بینرز میرے کھاتے میں ڈالے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے دونوں امیدواروں کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں میں خلاف ضابطہ سائن بورڈز اور ہوڈنگز ہٹا دیئے جائیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store