لاہور ہائیکورٹ میں گلو بٹ کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ میں گلو بٹ کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور فائل فوٹو

ہائی کورٹ نے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک منہاج القرآن کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کی سزا اور ان کی ضمانت کے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تاہم ان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر موقف اختیار کیا کہ  گلو بٹ کو قانون اور حقائق کے برعکس سزا سنائی گئی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں گلوبٹ کو 11 سال 3 ماہ قید اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

install suchtv android app on google app store