چارواہ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو بھارتی سیکیورٹی فورسز

سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلاا شتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ تاہم چناب رینجرز کی جانب سے حملے کا بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

سیالکوٹ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی شروع کردی ہے چند روز کی خاموشی کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی ایک بار پھر سے خلاف ورزی شروع کردی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چارواہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹوں اور شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہری خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے، فائرنگ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر تے ہوئے دشمن بندوقیں خاموش کرادیں۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store