فرزانہ قتل کیس،باپ،بھائی اور سابق شوہر کو3-3بارسزائےموت

فرزانہ قتل کیس،باپ،بھائی اور سابق شوہر کو3-3بارسزائےموت فائل فوٹو

   انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرزانہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے باپ، بھائی، کزن، اور سابق شوہر کو تین تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو سزائے موت دے دی،   سزائے موت پانے والوں میں فرزانہ کا باپ، بھائی، کزن اور سابق شوہر شامل ہے، جنہیں عدالت کی جانب سے تین تین بار سزائے موت کے حکم کے ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، جب کہ شریک جرم فرزانہ کے کزن غلام حیدر علی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے. واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو فرزانہ کو پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ سمیت دو درجن سے زائد افراد نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں اینٹیں مار مار کر قتل کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store