این اے149: جاوید ہاشمی نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرا دیئے

این اے 149 میں ضمنی الیکشن کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، جاوید ہاشمی سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولہ اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، حلقہ این اے 149 کے لئے جاوید ہاشمی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے، پی ٹی آئی نے ایسےاقدامات کئے گئے جو ووٹرز کی توہین تھی۔

اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر جاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے، اور پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبور کیا گیا لیکن انھوں نےانکار کر دیا۔

install suchtv android app on google app store