پنجاب میں ایک اور گلو بٹ سامنے آگیا

پنجاب میں ایک اور گلو بٹ سامنے آگیا، پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس دھاوے کے دوران مسلح شخص کلاشنکوف لہراتے ہوئے میڈیا کو بھی ڈراتا رہا۔

گوجرانوالہ میں پنڈی بائی پاس پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بولا تو ایک سادہ لباس مسلح شخص گلو بٹ کی طرح اہلکاروں سے آگے رہا، اس دوران پی ٹی آئی کے سٹی صدر سمیت 70 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سادہ لباس شخص کلاشنکوف تھامے میڈیا ورکرز کو بھی ڈراتا رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں گلو بٹ، گوجرانوالہ میں پومی بٹ مظاہرین پر حملے اور ملتان میں بلال بٹ نامی شخص شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے میں ملوث رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store