لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام انتقال کر گئے

شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 162 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خرم گلفام کی گردن میں گلٹھی تھی جسے نکالنے کے لئے لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کی گردن کا آپریشن ہوا تھا۔

گزشتہ 2 ہفتے سے وہ کوما میں تھے اور آج صبح وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خرم گلفام کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ خرم گلفام شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مقبول رہنما تھے اور وہ ایک ہی حلقے سے مسلسل دوسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام 2 ہفتے کوما میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خرم گلفام کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store