فیصل آباد: تھانہ حملہ کیس، ن لیگی ایم پی اے کی گرفتاری کا حکم

پنجاب حکومت نے تھانے پر دھاوا بول کر اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ن لیگی ایم پی اے کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس نے رانا شعیب ادریس کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس نے چند روز قبل تھانہ کھرڑیانوالہ پر دھاوا بولا۔ ساتھیوں سے ملکر اہلکاروں پر تشدد کیا ایک اے ایس آئی کی پسلیاں توڑنے کے بعد اشتہاریوں کو چھڑا لیا معاملہ میڈیا پر آیا لیکن پولیس سیاسی دباؤ کے باعث گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔

واقعہ کا مقدمہ تو درج ہوا لیکن ایف آئی آر میں ملزم کے نام اور عہدے کے بجائے ایک سیاسی شخصیت لکھا گیا۔ پنجاب حکومت نے خفیہ اداروں سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس میں رانا شعیب ادریس کی معاملے میں واضح مداخلت ثابت ہو گئی۔

خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد پولیس کو ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد کہتے ہیں جرم ثابت ہو گیا تو شعیب ادریس سے استعفیٰ بھی مانگ لیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔

ایم پی اے شعیب ادریس کو مخبری کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں تھانہ کھرڑیانوالہ کا محرر نسیم بھی شامل ہے۔

پولیس انکوائری میں 7 اہلکاروں کو ایم پی اے سے رابطہ کرنے کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔

install suchtv android app on google app store