قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم

nawaz sharaf nawaz sharaf

کاکول: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مضبوط معیشت اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر مضبوط ملکی دفاع بنانا ممکن نہیں۔

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مت بھولیں کہ یہ قوم آپ کی پشت پر کھڑی ہے، پاک فوج وفاداری اور قربانی کا پیکر ہے، آنے والے دنوں میں آپ کو بیشمار چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، جس کیلئے آپ کو اس معزز ادارے میں تربیت دی گئی ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے ایک سو انتیس ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو شاندار الفاظ میں مبارک باد پیش کی، انہوں نے کیڈٹس کے حوصلوں اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ مت بھولیں کہ قوم بھی آپ کی پشت پر کھڑی ہوگی، قومی مقاصد کے حصول کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو سپہ سالار راحیل شریف جیسے عظیم افسران کو اپنے ذہنوں میں رکھنا ہے۔ ناقابل تسخیر دفاع کیلئے حکومت فوج کو ہر سہولت اور تعاون فراہم کریگی، اس ادارے نے آپ کے چٹان جیسے مضبوط ارادوں کو مزید نکھارا ہے، مشکل حالات کا آپ کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، اکیڈمی کی تربیت نے آپ کو مستقبل کے چینلنجز سے نبردآزما ہونے کے قابل بنایا ہے۔ آپ تمام لوگوں کی تربیت کا ایسامعیار ہونا چاہئے جو آپ لوگوں کیلئے ایک کسوٹی ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مت بھولنا کہ آُپ کی قوم آپ پر اعتماد کرتی ہے، آپ کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہ مت بھولنا کہ ہر موقع اور مصیبت پر یہ قوم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، فوج کا پیشہ وفاداری اور قربانی کا مظہر ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پریڈ گراؤنڈ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائینہ کیا، پریڈ گراؤنڈ آمد پر وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی۔ بعدازاں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ ایک سو انتیس ویں لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے 7 کیڈٹس کا تعلق بحرین اورفلسطین سے ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اعلیٰ کارکردگی پر قائد اعظم بینر اکیڈمی کی حمزہ کمپنی کو عطا کیا، جب کہ چیف آف ارمی اسٹاف کی اعزازی چھڑی کیٹڈ انڈر آفیسر سمیع اور کماڈنڈ کی اعزازی چھڑی کیٹڈ انڈر آفیسر بلال نے حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store