ڈی جی خان : گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے ماں اور بہن کو زندہ جلا دیا، حالت تشویشناک

DG Khan: Domestic dispute DG Khan: Domestic dispute

ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں اور بہن کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ کمرے میں بند کر کے گھر کو آگ لگا دی۔ دونوں خواتین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں موت سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں انسانیت شرما گئی۔ آصف کی بہن کا رشتہ چچا زاد سے کیا ہوا، نوجوان سارے ہوش و ہواس کھو بیٹھا۔ عقل پر ایسا پردہ پڑا کہ اپنی ماں اور بہن کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے پیٹ ڈالا۔ یہی نہیں شیطانیت ایسی سر چڑھی کہ ملزم نے ماں اور بہن کو کمرے میں بند کر کے گھر کو آگ لگا دی۔

تحصیل کوٹ چٹھہ کے نواحی علاقے اللہ آباد کالونی میں پیش آئے اِس دردناک واقعے میں تاج مائی اور اُس کی 16 سالہ بیٹی رابعہ شبیر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اپنی بہن کا رشتہ چچا زاد کزن کو دینے پر اعتراض تھا۔ بات نہ ماننے پر ملزم آصف نے یہ گھناؤنا قدم اٹھایا اور اب سلاخوں کے پیچھے ہے۔

install suchtv android app on google app store