خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور کو تباہی سے بچا لیا، 2 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے حفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پولیس نے دہشتگرد سجاد علی کو امین کالونی کوہاٹ روڈ جبکہ فواد سکنہ دانش آباد کو خزانہ روڈ سے بارودی مواد پشاور شہر منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے کنستر میں خود ساحتہ 4 کلو وزنی بارودی مواد اور ایک دستی بم برآمد کر لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store