بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی

بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی فائل فوٹو بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی

نورل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بنوں کے علاقے نورل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاراور 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store