کراچی میں 9 اور 10 نومبر کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری فائل فوٹو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری

محکمہ داخلہ سندھ نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر 9 اور 10 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 9 اور 10 نومبر کو ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت داخلہ بلوچستان نے بھی حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store