میاں صاحب کو نہ پہلے اور نہ اب حکومت کرنی آئی: آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو نہ پہلے حکومت کرنا آئی اور نہ اب جب کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں گے اور دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

پشاور میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں، پیپلز پارٹی میں آنے والا پیتل بھی سونا بن جاتا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست پر یقین رکھا ہے، پاکستان کوئی لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے اور اس وقت ملک کو کافی مشکلات درپیش ہیں، ہم پاکستان کو دوبارہ کھڑا کریں گے، قوموں کی زندگی میں تکالیف بھی آتی ہیں، جنگیں بھی ہوتی ہیں، مشکلات بھی ہوتی ہیں لیکن قومیں دوبارہ کھڑی ہو جاتی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store