اپردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، میجر سمیت 4 جوان شہید: آئی ایس پی آر

 میجر علی سلمان شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر میجر علی سلمان شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر

اپردیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کے دوران خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ تیمر گرہ میں آپریشن کر رہے تھے جب کہ شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات شیروٹ کئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر حملہ کیا۔

install suchtv android app on google app store