باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

  • اپ ڈیٹ:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا ایف سی نے خفیہ اطلاع پر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے علاقے دواگئی میں کارروائی کی۔

ایف سی نے کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

برآمد اسلحے میں سب مشین گنیں، راکٹ، گرینیڈ، خود کش جیکٹیں، ریموٹ کنٹرول بم، بال بیرنگ کے11 بکس، گرینیڈ اور رابطے کے لیےاستعمال ہونے والی اشیا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ لاہور میں ایک خود کش دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے لاہورکے فيروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقيقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے ميں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store