پاک فوج نے راجگال میں دہشتگردوں کے مزید 2 ٹھکانے تباہ کردیئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں دہشتگردوں کے 2 مضبوط ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درہ اسپرائی اور استار کلے پر مشتمل بلند ترین چوٹی اسپن کئی کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخلے کے دو اہم راستوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے اور ان پر پاک فوج نے موثر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر4 کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپخانوں اور فضائی حملوں کے ذریعے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر 4 منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو پاک فوج نے وادی راجگال میں خیبر 4 آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے۔

install suchtv android app on google app store