مظفر گڑھ : یونیسف کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں بچوں کو دی جانے والی طبی امداد اور ویکسین کا جائزہ لینے کیلیے یونیسیف کی ٹیم مظفرگڑھ پہنچ گئی،، جس میں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور بہتر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کو دی جانے والی طبی امداد کا معیار اور ویکسین مہم کا جائزہ لینے کیلیے عالمی ادارہ یونیسیف کی ٹیم مظفرگڑھ پہنچی۔یونیسیف کی ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

یونیسیف کے پاکستان میں ڈائریکٹر براے صحت زاہد میمن ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔ٹیم میں کینیا سے میڈم ہانا اور ڈاکٹر مشتاق بھی شامل تھے۔یونیسیف کی ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران بچوں کو دی جانے والی ادویات کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے یونیسیف کی ٹیم کے ممبران کو بریفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا وزٹ کروایا۔یونیسیف ٹیم کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مظفرگڑھ جیسے پسماندہ علاقہ کے ہسپتال میں بہترین انتظامات اورصحت و صفای کا معیار دیکھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی بھی ہوی ہے۔

install suchtv android app on google app store