پشاور: دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک

پشاور: دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک فائل فوٹو پشاور: دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک

پشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ3 پولیس اہلکار اور 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پولیس صلاح الدین کہتے ہیں کہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کےساتھ مل کر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

 

 

install suchtv android app on google app store