خیبر ایجنسی،وادی تیراہ میں دھماکا،5 رضا کار جاں بحق

وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store