چارسدہ: شبقدر کے مختلف علاقوں میں 5 دھماکے، 15 افراد زخمی

شبقدر میں دھماکہ فائل فوٹو شبقدر میں دھماکہ

شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق پہلا دھماکا شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں اسکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔

مزید جانئیے: چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 10 زخمی

شبقدر میں ہونے والے دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم طبی عملے کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں دھماکے دیسی ساختہ کریکر کی مدد سے کئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store