کرم ایجنسی: کوئی مذہب معصوم انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، آئی جی ایف سی

میجر جنرل شاہین مظہر میجر جنرل شاہین مظہر

میجر جنرل شاہین مظہر نے کرم ایجنسی کے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی کہتے ہیں کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔

کرم ایجنسی میں مذہبی شخصیات کے ساتھ ہونے والے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑد دی اب یہ بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں فرقہ وارانہ تاثر کو ہوا دے رہے ہیں مگر یہ ان کی خام خیالی ہیں انہوں نے کہا کہ کرم ایجسنی میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جرگے سے خطاب میں آئی جی ایف سی کے پی کے نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انہوں نے کرم ایجسنی دھماکے کے شہدا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایف سی کی جانب سے لواحقین کو 2 دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کل کرم ایجسنی میں دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول کے زریعے مسافر وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store