مرکز نے رکاوٹیں کھڑی نہ کیں تو کے پی تمام صوبوں سے زیادہ ترقی کرے گا: پرویز خٹک

پرویز خٹک پرویز خٹک

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، پہلی بار صوبے کے تاجروں کو اپنے ساتھ چائنہ لے کر گیا تاکہ وہ وہاں کی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ براہ راست معاہدے کر سکیں۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت سی پیک کے حوالے سے سنٹرل پوائنٹ بن چکا ہے، چین کی بیشتر کمپنیاں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

اپنے تین روزہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، پہلی بار صوبے کے تاجروں کو اپنے ساتھ چائنہ لے کر گیا تاکہ وہ وہاں کی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ براہ راست معاہدے کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ دورے میں 82 معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے، جن کی کل مالیت 24 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری کوشش ہو گی کہ ان تمام یادداشتوں کو معاہدوں کی شکل دیکر ان پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز نے ہمارے لئے رکاوٹیں کھڑی نہ کیں تو خیبر پختونخوا تمام صوبوں سے زیادہ ترقی کرے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے ن لیگ کیخلاف اپنا سارا غصہ امیر مقام پر نکال دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ن لیگی رہنماء کو ہدف تنقید بنایا اور ان کیلئے دلچسپ استعارہ استعمال کرنے کے بعد انہیں بھی ایکسپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

install suchtv android app on google app store