چمن: فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے سے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع  پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اورایک خودکش حملہ آورسمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چمن میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی اوراس میں سوار دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

فورسز نے گاڑی میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئٹہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی، گاڑی سے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا جس میں سے ایک خودکش کش حملہ آور بھی ہے۔

دہشت گرد اگر اپنی مکروہ سازش میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔

install suchtv android app on google app store