مائنس لندن کے بعد ہمیں ہماری جگہ نہ ملی تو یہ مائنس ایم کیوایم والی بات ہے: فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار فائل فوٹو ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ مائنس لندن والی بات تو ہوگئی ہے مگر اب ہمیں ہماری جگہ نہ دی گئی تو اس کا مطلب مائنس ایم کیوایم ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کی جانب سے بھارتی وزیراعظم مودی کو دعوت دینے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ناقابل برداشت بیان ہے۔انہوں نے ایک بار پھر 22 اگست کے واقعے کو دُہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 22 اگست کے بعد ایک فیصلہ کیا جس پر عمل بھی کرکے دکھایا اور اب کیسے یقین دلائیں کہ ہمارا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں کیا، اب ہم لندن سے قطع تعلق ثابت کرنے کے لیے اپنا یورین ٹیسٹ کرائیں۔

مزید جانئیے: مودی کومددکیلئےپکارنےکاکسی کواختیارنہیں: متحدہ پاکستان

فاروق ستار نے کہا کہ مائنس لندن والی بات تو ہوگئی ہے مگر اب ہمیں ہماری جگہ نہ دی گئی تو اس کا مطلب مائنس ایم کیوایم ہوگا لہٰذا ہمیں ہمارے دفتر واپس ملنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایم کیوایم کے ووٹرز فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان توڑنے والوں کا ساتھ دیں گے یا اسے قائم رکھنے والوں کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store