موٹو گینگ نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیخلاف خط لکھا: عمران خان کا الزام

عمران خان عمران خان

دسمبر تک خیبر پختونخوا میں 1 ارب درختوں کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، عمران خان کا اعلان، کہتے ہیں پہاڑی علاقوں میں درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کا کام مقامی افراد کر رہے ہیں جس سے انہیں ان کے اپنے علاقوں میں روزگار مل رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو بلین ٹری سونامی منصوبے کے متعلق بریفنگ دی، کہتے ہیں دسمبر تک پختونخوا میں 1 ارب درختوں کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، ہم اپنے پروگرام کے عین مطابق چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کا کام مقامی افراد کر رہے ہیں جس سے انہیں ان کے اپنے علاقوں میں روزگار مل رہا ہے۔ عمران کان نے مزید کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے لہٰذا درخت اگانا پاکستان کی ضرورت ہے اسی لئے اب ہم پنجاب میں بھی آئی ایس ایف کے ذریعے دس ہزار درخت لگائیں گے۔

عمران خان نے اسد قیصر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج نیب کہہ رہا ہے کہ وہ اسد قیصر کیخلاف کارررائی نہیں کر رہا، میں جانتا ہوں کہ اسد قیصر کیخلاف مہم موٹو گینگ نے چلائی، امید رکھتا ہوں کہ اسد قیصر ان کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے غیررسمی گفتگو میں لفظ پھٹیچر استعمال کیا تو ایسا لگا کہ جیسے کہرام مچ گیا ہو مگر جب جاوید لطیف نے گھٹیا زبان استعمال کی تو فوری طور پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

install suchtv android app on google app store