خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 مارے گئے

فورسز کی کوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک،سکیورٹی ذرائع فائل فوٹو فورسز کی کوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک،سکیورٹی ذرائع

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع  کے مطابق خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چوکس جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

install suchtv android app on google app store