جوانوں نے دہشت گرد کی اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی: کمانڈنٹ ایف سی

کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی

کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی کہتے ہیں دہشتگردوں نے ایف سی کے تربیتی کیمپ حملہ کیا ، تاہم فوجی اہلکاروں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی کا کہنا تھا کہ  ایف سی جوان نے دہشت گرد کی اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور جوانوں نے آج پھر بہادری کی داستان رقم کی۔

 کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نماز کے وقت کا انتخاب کیا، حملے کے وقت تربیتی کیمپ میں ایک سو بیس اہلکار موجود تھے، حملے میں جوان زخمی بھی ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کوشش تھی کہ ہمارے حوصلے پست کریں مگر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر محاذ پر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ۔

install suchtv android app on google app store