پاک فضائیہ کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک

وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری فائل فوٹو وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے وادی راجگال میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ کارروائی خیبر ایجنسی میں گزشتہ رات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کا سرحد پارسے حملہ، 2 ایف سی اہلکارشہید، 6 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ فضائی بمباری میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات خیبر ایجنسی میں ہی دہشت گردوں نے سرحد پار سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت ناکام بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔

مزید جانئیے: پاک فوج کا افغانستان میں دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ

فوج کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی خیبر پختونخواہ کے علاقے شبقدر میں دہشت گردوں نے ایف سی سینٹر پر بھی حملہ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بناتے ہوئے 2 خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم ’جماعت الاحرار‘ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی کو تباہ کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store