پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر مشکوک کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ

گرفتارملزم کانام کاشف ہے،پشاورکارہائشی ہے،موٹروے پولیس فائل فوٹو گرفتارملزم کانام کاشف ہے،پشاورکارہائشی ہے،موٹروے پولیس

پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر مشکوک کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،موٹر وے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔

مشکوک کار صوابی کے علاقے شبقدر سے آ رہی تھی ، پولیس کو گاڑی میں مشکوک افراد اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انٹرچینج پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس میں سوار ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔

موٹر وے پولیس نے ایک ملزم کو قابوکر کے گرفتارکرلیا دیگر ملزموں کو پکڑنے کیلئےپولیس نے ان کا تعاقب کیا مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس نے کار کا نمبر اور دیگر تفصیلات موٹر وے پولیس کے دیگر ٹول پلازوں اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو ارسال کر دی ہیں اور گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک خاتون بھی سوار تھی ۔ پولیس حراست میں لئے جانے والے نوجوان کا نام کاشف ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔

install suchtv android app on google app store