لاہور بم دھماکے میں ملوث سہولت کار انورالحق کے دو بھائی باجوڑ ایجنسی سے گرفتار

لاہور بم دھماکے میں ملوث سہولت کار انورالحق کے دو بھائی باجوڑ ایجنسی سے گرفتار لاہور بم دھماکے میں ملوث سہولت کار انورالحق کے دو بھائی باجوڑ ایجنسی سے گرفتار

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے میں ملوث سہولت کار انوارالحق کے دو بھائیوں خلیل اللہ اور حمید اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیئرنگ کراس پر خودکش حملہ آور کے سہولت کار انوارلحق کو تیس دنوں کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے تحویل میں دے دیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے سہولت کار انوارالحق کو کڑے حفاظتی پہرے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم لاہور میں چیئرنگ کراس پر خود کش حملہ آور کا سہولت کار ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش کے لیے اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد سہولت کار انوارالحق کا تیس دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ہدایت کی کہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید جانئیے: سانحہ مال روڈ: لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں سہولت کار انوار الحق کی گرفتاری کا اعلان کیا اور سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز انوارالحق کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ قانون کے تحت سی ٹی ڈی کسی بھی ملزم کا نوے دنوں کیلیے ریمانڈ لے سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store