ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مقبول، شفیع اورسعد کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے حملہ آور متعدد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تهے جبکہ صوبائی حکومت نے مقبول نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقررکر رکھا تھا۔

مزید جانئیے: مختلف آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا: آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہباز قلندرمیں ہونے والے خودکش حملے میں 88 افراد جاں بحق اور343 سے زائد زخمی ہیں جبکہ حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store