کرم اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے، 2 اہلکار زخمی

کرم اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے فائل فوٹو کرم اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے

ہنگو اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

لوئر کرم ایجنسی میں بھی دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کر رہے تھے کہ فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے علاوہ اپر دیر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store