پاک افغان طورخم بارڈر تا حکم ثانی بند کر دیا گیا

طورخم بارڈر طورخم بارڈر

ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے باعث پاک افغان طور خم بارڈر کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک افغان طور خم بارڈر کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ فرنٹئیر کور حکام کا کہنا ہے کہ طور خم میں تمام سرکاری دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ طور خم بارڈر بند ہونے سے آمد رفت معطل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے: جنرل باجوہ

واضح رہے افغانستان سے دہشت گردی کے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پاک افغان طور خم بارڈر کو بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق

install suchtv android app on google app store