پارا چنار سبزی منڈی دھماکے میں 25 افراد جاں بحق

پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

پاراچنار دھماکے میں جانی نقصان کے بعد شہر کی فضا آج دوسرے روز بھی سوگوارہے،ادھر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پچیس ہوگئی ہے،تیرہ شدید زخمی سی ایم ایچ پشاور میں زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 25 افراد جاں بحق اور 99 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں، مقامی افراد اورامدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے زریعے کیا گیا اور دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کررکھا گیا تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جب کہ اسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بج کر50 منٹ پرہوا جب کہ دھماکے کے فوری طور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 30 افراد کو پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری، چیرمین پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو زرداری، چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store