خیبر پختونخواہ: اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا منصوبہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے اور محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز پر اس کا نفاذ کر دیا جائے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن کی ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ چھٹی سے دسویں جماعت تک تمام مسلمان طلبا کو قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے بھی یہ کہا جا چکا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے تحت ملک بھر میں چلنے والے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

پاکستان میں قرآن یا دینی تعلیم کے لیے عموماً دینی مدارس ہی فرائض انجام دیتے آ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store