پشاور: سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، 58 افراد گرفتار

پشاور: سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، 58 افراد گرفتار فائل فوٹو

پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افغانیوں سمیت اٹھاون مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور شہر میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹاؤن، وارسک روڈ اور پکا غلام کے علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پانچ افغانیوں سمیت اٹھاون مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئی گرفتا افراد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store