'نواز شریف نیاخیبرپختونخواغلط جگہ ڈھونڈرہے ہیں'

عمران خان سچ ٹی وی اسکرین گریب عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موٹر وے کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے، نواز شریف غلط جگہ نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ' جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہوں وہاں موٹروے سے ملک نہیں بنتا، جو قوم اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیتی، ترقی نہیں کرسکتی'

عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' میاں صاحب آپ نیاخیبرپختونخواغلط جگہ ڈھونڈرہے ہیں، پاکستان کوموٹروے نہیں تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے، میاں صاحب موٹروے سے قومیں نہیں بنتی۔'

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نے بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبر پختونوا کے لوگ 2013 کے عام انتخابات میں سنہرے خوابوں میں پھنسے، ہیلی کاپٹر سے صوبہ کو دیکھ لیا لیکن نیاپاکستان یا نیا خیبر پختونخوا نہیں ملا۔

نواز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا، عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ کون خدمت اور کون دھرنوں کی سیاست کرتا ہے۔

'اسپتالوں میں تبدیلی لانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے'

عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران اعتراف کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ان کی حکومت پوری طرح تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 2016 میں اس سلسلے میں واضح تبدیلی آئے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخواکےاسپتالوں کومثالی بنائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کو ماڈل صوبہ بنایا جائے گا۔

صوبے کی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سورن سنگھ کے قاتلوں کو صوبائی پولیس نے 24 گھنٹے میں پکڑلیا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے جبکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی پولیس سے چھوٹو کو سنبھالا نہیں گیا جبکہ خیبرپختونخوا پولیس نے طالبان سے مقابلے میں شہادتیں پیش کیں۔

'اگرہم کرپٹ ہیں توہمیں حکومت نے پکڑاکیوں نہیں'

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی توالزام نہیں لگائیں گے بلکہ جیلوں میں ڈالا جائے گا، اگرہم کرپٹ ہیں تو ہمیں حکومت نے پکڑا کیوں نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب قوم نواز شریف صاحب کے دھوکے میں نہیں آئے گی، وزیراعظم کے احتساب سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایماندار قیادت ہی لوٹا گیا پیسہ واپس لاسکتی ہے، 200ارب روپیہ واپس آگی اتو ٹیکس لگانے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی اور قرضے بھی اتارے جاسکیں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے کے دوران حکومت اور وزیراعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان نے نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر کو وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر قومی اسمبلی میں خطاب کیا تھا جس کے دوران انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کی معاملے پر مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔

install suchtv android app on google app store