سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 5 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، 3 ملزمان پکڑے گئے جبکہ 5 کلو بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان بھتہ خوری اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store