شمالی وزیرستان میں جھڑپ ، 5 'دہشتگرد' ہلاک

شمالی وزیرستان میں جھڑپ ، 5 'دہشتگرد' ہلاک آئی ایس پی آر فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تصادم میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم میڈیا کی علاقے میں محدود رسائی کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو عسکریت پسندوں سے کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی کے ایئرپورٹ پر حملے کے بعد 15 جون 2014 کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں تقریباً دس لاکھ افراد کو شمالی وزیرستان نے نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ اس کا مقصد افغانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کا ان ٹھکانوں سے صفایا ہے۔

فوج کے اعداد و شمار کے مطابق آپریشن میں اب تک ایک ہزار سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store